اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق تشخیص مصلحت نظام کونسل کے سربراہ آیۃ اللہ ہاشمی رفسنجانی نے تہران میں منعقدہ ایک تقریب میں، علاقے کے ملکوں خاص طور پر شام، عراق، افغانستان اور پاکستان میں دہشت گرد گروہوں کی موجودگی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ مسلمانوں میں فکری ہم آہنگی اور باہمی عداوت و دشمنی سے پرہیز کی صورت میں ہی دہشت گردوں سے مقابلہ ممکن ہے-
آیۃ اللہ ہاشمی رفسنجانی نے کہا کہ یہ انتہا پسند گروہ بہت پرتشدد کارروائیاں کر رہے ہیں اور ہم دیکھ رہےہیں کہ ان گروہوں نے عالم اسلام کے لئے کتنی مشکلات کھڑی کر دی ہیں اور وہ اسلام کے مختلف فرقوں کے پیرو کاروں کے درمیان اختلافات پھیلا رہے ہیں اور ان کے درمیان مذہبی اختلافات کا ڈھنڈورا پیٹ رہے ہیں-
.......
/169